چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے نگر پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ سے پولیس نے جمعرات کو ایک نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر مرار چھپرہ نہر کے نزدیک سے ایک نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد کی گئی ہے۔ متوفی کی شناخت ضلع کے جلال پور تھانہ علاقہ کے کوٹھیاں گاﺅں کا باشندہ سنجے کمار مہتو (35) کے طور پر کی گئی ہے۔