پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ککوڑھا گاﺅں کے نزدیک کھیت سے پک اپ وین ڈرائیور کی لاش برآمدکی گئی ہے ۔ ڈرائیور کا گولی مار کرقتل کیا گیاہے ۔ موقع سے اتر پردیش نمبر کی پک اپ وین بھی برآمد کی گئی ہے ۔ متوفی کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے اور اس کی فی الحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔
بکسر میں پک اپ وین ڈرائیور کی لاش برآمد - بہار
بہار میں بکسر ضلع کے ایٹاڑھی تھانہ علاقہ سے منگل کو پولیس نے ایک پک اپ وین ڈرائیور کی لاش برآمدکی ہے ۔
بکسر میں پک اپ وین ڈرائیور کی لاش برآمد
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بکسر صدر اسپتال بھیج دی ہے ۔ پہلی نظر میں معلوم ہوتا ہے کہ لوٹ پاٹ کے دوران ڈرائیور کا قتل کر دیا گیاہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔