اردو

urdu

ETV Bharat / state

Absconding Accused Arrested in Gaya ڈکیتی معاملے میں مفرور ملزم پولیس کی گرفت میں

گیا پولیس نے ڈکیتی کے ایک معاملے میں مفرور ملزم دانش خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ دانش خان گذشتہ دو برسوں سے فرار تھا۔

برسوں سے مفرور دانش خان پولیس کی گرفت میں
برسوں سے مفرور دانش خان پولیس کی گرفت میں

By

Published : Jul 15, 2023, 3:08 PM IST

ڈکیتی معاملے میں مفرور ملزم پولیس کی گرفت میں

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے دو برس پرانے ایک معاملے میں ملزم دانش خان کو گرفتار کیا ہے۔ دانش خان پر ایک کمپنی کے آفس میں گھس کر ڈکیتی کی وردات انجام دینے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں پہلے اسلم راجہ، رضاخان سمیت کل آٹھ افراد جیل جاچکے ہیں۔ ابھی تک دانش پولیس کی گرفت میں نہیں آرہا تھا۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ گیا چیر کی تھانہ میں ایک کیس درج ہوا تھا کیس میں کچھ بدمعاشوں کو نامزد ملزم بنایا گیا تھا۔ یہ ڈکیتی کا معاملہ تھا۔ دانش خان گذشتہ دو برسوں سے فرار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Police Inquiry پولیس کی منصفانہ جانچ میں ریئل اسٹیٹ کے کاروباری کو راحت

انہوں نے اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ آج اُسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم واردات کو انجام دی کر کسی دوسری جگہ فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم باہر رہتے ہوئے بھی اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ دانش خان گیا کے شیر گھاٹی کا رہنے والا ہے۔ اس پر پہلے سے کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اس معاملے میں اسلم راجہ نام کا ایک اور ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسلم راجہ سنلائٹ سینا کا اہم رکن تھا اور اس پر درجنوں قتل، لوٹ اغوا سمیت دیگر معاملے درج ہیں۔ اسلم راجہ کے خلاف بہار کے علاوہ جھارکھنڈ، بنگال اور دہلی میں بھی کیس درج ہیں۔ دانش خان اسلم راجہ کا خاص شخص ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details