اردو

urdu

ETV Bharat / state

'چوکیدار غلطی کرے گا تو تھانیدار سزا دے گا'

بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔

tejaswi

By

Published : Mar 29, 2019, 11:22 PM IST


انہوں نے کہا کہ آج ملک میں عظیم اتحاد کی لہر ہے، عوام نے جس امید پر موجودہ مرکزی حکومت کو تخت پر بٹھایا اسی عوام کو مودی حکومت نے ٹھگنے کا کام کیا مگر اب یہاں کے لوگ ہوشیار ہو چکے ہیں۔ اب وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت لالو جی کو جیل کے اندر ڈالا گیا تاکہ باہر رہ کر یہ اتحاد کو مضبوط نہ کر سکیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار ہمارے پلٹو رام چچا نے اسی ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم سے عوام کے سامنے کہا تھا مٹی میں مل جاوں گا مگر بی جے پی سے اتحاد نہیں کروں گا۔

لیکن کس طرح آج نتیش چچا اپنے ضمیر کا سودا کر کے بی جے پی سے ہاتھ ملایا ہے، یہ آپ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم چوکیدار ہیں تو ملک کے عوام اور بہار کے عوام تھایندار ہیں لہذا اگر چوکیدار غلطی کرے گا تو تھانیدار سزا دے گا۔

تیجسوی یادو نے ارریہ کے عوام سے عظیم اتحاد کے امیدوار سرفراز عالم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر آر جے ڈی یوتھ کے ریاستی صدر قاری صہیب، جوکی ہاٹ کے ایم ایل اے شاہنواز عالم، کانگریس کے ایم ایل اے عابدالرحمان، ایم ایل اے انل یادو، ضلع صدر قمر الزماں، کمال حق کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details