تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ'لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بہار کی سیاست میں نیا طوفان آئے گا اور وزیراعلیٰ نتیش کمار استعفیٰ دیں گے۔'
تیجسوی نے کہا کہ'این ڈی اے میں انتشار ہوگا، نتیش کمار اور ان کی پارٹی ڈائناسور کی طرح غائب ہو جائے گی۔'

اس معاملے میں عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے تیجسوی کی قیادت میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکومت سازی کی بات کہی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان پریم رنجن پٹیل نے دعویٰ کیا کہ 23 مئی کے بعد آر جے ڈی کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔ حتیٰ کہ اس پارٹی میں زبردست طوفان آئے گا اور تیج پرتاپ، تیجسوی کو پارٹی دفتر سے باہر نکال دیں گے۔'
جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ'حزب اختلاف کے رہنما جس طوفان کی بات کر رہے ہیں، اس میں وہ خود ہی پھنس جائیں گے۔ ہمیں طوفان کا سامنا کرنے کی عادت ہے۔'