اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tejaswi, Tej Pratap Participation in JDU Iftar Party: جے ڈی یو کی افطار پارٹی میں تیجسوی اور تیج پرتاپ کی شرکت

جے ڈی یو اقلیتی سیل کی جانب سے جمعرات کے روز حج بھون میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ Tejaswi, Tej Pratap Participation in JDU Iftar Party

By

Published : Apr 29, 2022, 5:21 PM IST

جے ڈی یو کی افطار پارٹی میں تیجسوی، تیج پرتاپ کی شرکت
جے ڈی یو کی افطار پارٹی میں تیجسوی، تیج پرتاپ کی شرکت

پٹنہ: بہار کی دارلحکومت پٹنہ میں واقع حج بھون میں جمعرات کے روز جے ڈی یو اقلیتی سیل کی جانب سے دعوت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک و ریاست کی امن و امان کے لئے دعائیں ماںگیں۔ افطار سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افطار پارٹی میں شریک ہونے آئے تمام رہنماؤں کا استقبال کیا۔ Tejaswi, Tej Pratap Participation in JDU Iftar Party

جے ڈی یو کے اس افطار پارٹی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو اور ان کے بھائی تیج پرتاپ یادو بھی شامل ہوئے۔ ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو ایک دوسرے سے ملے اور تبادلہ خیال کیا۔

ویڈیو
وہیں بی جے پی کی جانب سے افطار پارٹی میں نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، کانگریس سے ڈاکٹر مدن موہن جھا، ہم پارٹی کے رہنما جیتن رام مانجھی، سابق وزیر علی اشرف فاطمی، وزیر زماں خان، ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی، خالد انور، سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس، ہوم سکریٹری عامر سبحانی سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں نے نے شرکت کی۔ Tejashwi meets Nitish Kumar at Iftar party


افطار کے وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام روزہ داروں کو کھجور پیش کیا، اور کہا کہ یہ وقت قبولیت کا ہے، تمام روزہ دار بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک اور ریاست کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ یہاں رہنے والے تمام لوگ خوشحال زندگی گزار سکیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details