اردو

urdu

By

Published : Oct 28, 2020, 12:01 PM IST

ETV Bharat / state

مونگیر میں جنرل ڈائر بننے کی اجازت کس نے دی: تیجسوی یادو

مونگیر میں پیر کی دیر شب درگا مورتی وسرجن کے دوران عقیدت مندوں اور پولیس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

image
image

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے ایک پریس کانفرنس میں مونگیر تصادم اور لاٹھی چارج پر سوال اٹھایا اور انتظامیہ پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔

انھوں نے نتیش کمار پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی جو ریاست کے وزیر داخلہ بھی ہیں اس وقت وہ کیا کر رہے تھے۔

تیجسوی یادو نے یہ بھی سوال کیا کہ ریاست کے نائب وزیراعلی سشیل مودی نے اس معاملے میں ٹویٹ کرنے کے علاوہ اور کیا کیا ہے۔

آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ وہ اس معاملے میں وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیراعلی سشیل مودی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ مونگیر پولیس کو جنرل ڈائر بننے کی اجازت کس نے دی؟

آر جی ڈی رہنما تیجسوی یادو

واضح رہے کہ بدھ کے روز ریاست کے 16 ضلعوں کی 71 سیٹوں پر پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ جس میں مہا گٹھ بندھن کی جانب سے آر جے ڈی نے 42 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ اتحادی جماعت کانگریس 21 سیٹوں پر انتخاب لڑرہی ہے اس کے علاوہ سی پی آئی اپنے 8 امیدواروں کے ساتھ میدان میں ہے۔

جبکہ نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے میں جے ڈی یو نے 35 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ اتحادی جماعت بی جے پی اپنے 29 امیدواروں کے ساتھ قسمت آزمائی کررہی ہے۔

اس کے علاوہ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستان عوام مورچہ 6 اور وی آئی پی پارٹی ایک سیٹ پر انتخاب لڑرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details