اردو

urdu

ETV Bharat / state

اگر ہم متحد ہوں، تو بہار کیا دہلی بھی فتح کریں گے: تیجسوی - بہار نیوز

آر جے ڈی کی یوم تاسیس کے موقع پر حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے حکومت پر بدعنوانی، مہنگائی اور دیگر مدوں پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا نتیش کمار عوام سے معافی مانگیں گے؟

tejashwi yadav
تیجسوی یادو

By

Published : Jul 5, 2020, 7:16 PM IST

راشٹریہ جنتا دل آج اپنا 24 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقع پر حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے رابڑی آواس سے آر جے ڈی دفتر تک سائیکل مارچ نکالا۔ جس کے بعد انہوں نے حکومت پر کئی الزام عائد کیے، ساتھ ہی انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان آپسی کشیدگی کی بات بھی تسلیم کی۔

دیکھیں ویڈیو

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیجسوی نے سبھی غلطیوں کے لیے عوام سے معافی بھی مانگی۔

انہوں نے بہار حکومت کو کئی مدو پر گھیرتے ہوئے کہا کہ جس کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، وہ جھکتا ہے۔ جس کی نہیں ہوتی وہ رینگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، 'پارٹی کے رہنما اپنے ذاتی مفاد کو چھوڑ دیں گے تو ہم دہلی میں بھی جھنڈا فہرا دیں گے۔ ہمارے 15 برسوں میں بہت کام ہوا ہے، لیکن اس وقت تیجسوی نہیں تھا اگر ہم سے کہیں کوئی غلطی ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں۔'

تیجسوی نے کہا کہ، '55 بدعنوانی، بڑھتے جرائم، سی اے اے، بے روزگاری، غریبوں کی نقل مکانی، سرجن گھوٹالہ اور گرل چائلڈ اسکینڈل کے نتیش کمار کو معافی مانگنی چاہیئے۔'

غورطلب ہے کہ آر جے ڈی کے یوم تاسیس کی تقریب میں سابق وزیر صحت اور پارٹی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو دعوت نامہ ملنے کے باوجود شامل نہیں ہوئے۔

تیج پرتاپ کے نہیں آنے پر کہا جا رہا ہے کہ وہ چندرکا رائے کی بھتیجی کرشمہ رائے کے پارٹی میں شامل ہونے سے ناراض چل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details