اردو

urdu

ETV Bharat / state

میاں - بیوی کے مابین سیاسی جنگ کا امکان - حسن پور اسمبلی سیٹ سے الیکشن

جے ڈی یو حسن پور کی نشست پر تیج پرتاپ یادو کے خلاف ان کی بیوی ایشوریا کو اپنا امیدوار بنانے کی تیاری کر رہی ہے کیونکہ رکن اسمبلی راج کمار رائے کو قانون ساز کونسل بھیجا جاسکتا ہے۔

میاں - بیوی کے مابین سیاسی جنگ کا امکان
میاں - بیوی کے مابین سیاسی جنگ کا امکان

By

Published : Sep 12, 2020, 11:51 AM IST

ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تیج پرتاپ یادو سمستی پور کے حسن پور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

دراصل لالو پرساد یادہ کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو سمستی پور ضلع کے حسن پور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم اس کے بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں ان قیاس آرائیوں کے درمیان آر جے ڈی کے ضلع کارکنان بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ پارٹی رہنما ابھی سے ہی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

وہیں جے ڈی یو نے اس معاملے پر کہا ہے کہ 'جمہوریت میں کہیں سے بھی الیکشن لڑنے کی کسی کو بھی آزادی ہے۔ عوام فتح و شکست کا فیصلہ کرے گی'۔

بتادیں کہ حسن پور اسمبلی سیٹ سے فی الحال جے ڈی یو کے رکن اسمبلی راج کمار رائے ہیں۔

مقامی جے ڈی یو رکن اسمبلی راج کمار رائے نے 2010 اور 2015 میں یہاں سے بڑی جیت درج کی تھی۔ تاہم جے ڈی یو اور آر جے ڈی 2015 میں ایک ساتھ تھے۔ لیکن اس بار دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں اور آر جے ڈی کا مقابلہ یہاں جے ڈی یو سے ہوسکتا ہے۔

اس سلسلے میں جے ڈی یو رہنما اور بہار حکومت کے وزیر مہیشور ہزاری نے کہا کہ 'جمہوریت میں کوئی بھی کہیں سے لڑ سکتا ہے۔ فتح اور شکست عوام کے ہاتھ میں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات: زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ 'جے ڈی یو اس نشست پر تیج پرتاپ یادو کے خلاف ان کی بیوی ایشوریا کو اپنا امیدوار بنانے کی تیاری کر رہی ہے کیونکہ رکن اسمبلی راج کمار رائےکو قانون ساز کونسل بھیجا جاسکتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details