اردو

urdu

ETV Bharat / state

Girl Madrasa Death in Gaya گیا میں لڑکیوں کے مدرسہ میں ایک طالبہ کی مشکوک حالت میں موت

گیا ضلع کے بیکوپور گاؤں میں واقع ایک مدرسہ میں مشتبہ حالت میں ایک لڑکی کی موت ہو گئی ہے، گاؤں کے لوگوں نے مدرسہ میں پہنچ کر گھنٹوں ہنگامہ کیا۔ حالانکہ پولیس کے مطابق کسی نے تحریری شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ جمعہ کو لڑکی کے دادا کی بھی موت ہوگئی ہے۔

گیا : لڑکیوں کے مدرسہ میں ایک طالبہ کی مشکوک حالت میں موت
گیا : لڑکیوں کے مدرسہ میں ایک طالبہ کی مشکوک حالت میں موت

By

Published : Jul 15, 2023, 1:22 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے امام گنج بلاک کے بیکو پور میں واقع مدرسہ جامعہ الصاد قات میں گزشتہ روز ایک لڑکی کی موت ہوگئی ہے، موت کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے. البتہ علاقے میں چند افواہیں گردش کر رہی ہیں. اس حوالہ سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے. جب کہ کچھ لوگ دیگر الزامات لگاتے ہوئے قتل کا اندیشہ ظاہر کررہے ہیں. لوگوں کی قیاس آرائیاں اس لیے بھی بڑھ گئی ہیں کیونکہ لڑکی کو آناً فاناً رات میں ہی سپرد خاک کردیا گیا تھا، جمعہ کی شام کو اس کو لیکر مدرسہ کے باہر گھنٹوں ہنگامہ بھی ہوا، لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی لڑکی کی موت ہوئی تھی۔ جب کہ اسی رات بیکو پور قبرستان میں لڑکی کو سپرد خاک کردیا گیا، اس حوالہ سے لوگوں کو جانکاری نہیں تھی لیکن جمعہ کو معاملہ نے اس وقت طول پکڑ لیا جب لڑکی کے دادا کی بھی موت ہوگئی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لڑکی کے دادا کی موت پوتی کی موت کے صدمے میں ہوئی ہے۔ حالانکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دادا کی طبیعت کئی ماہ سے خراب تھی جس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


کمرے سے 15 سالہ طالبہ کی لاش ملی تھی
بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کی لاش بدھ کی رات ہاسٹل کے کمرے سے ملی تھی۔ لڑکی پاس کے ہی کوٹھی بازار کی رہنے والی تھی اور اس کے والد دہلی میں ملازم ہیں۔ وہ گزشتہ 6 ماہ سے گیا کے کوٹھی کے بیکوپور گاؤں میں واقع مدرسہ جامعۃ الصادقات میں رہ کر مذہبی تعلیم حاصل کررہی تھی، لڑکی عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہلی گئی تھی اور پھر اس کے والد نے اسے مدرسے میں لاکر چھوڑ دیا تھا۔ مدرسہ لڑکیوں کا ہے اور یہاں ہاسٹل بھی ہے، لڑکی ہاسٹل میں ہی رہتی تھی، گاؤں والوں کی طرف سے اس کی مشتبہ موت کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ قتل یا خودکشی کی بات ہورہی ہے، جمعہ کو لوگوں نے ہاسٹل کا گھیراؤ کیا اور اُس کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا، اس دوران کوٹھی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر معاملے کو پرسکون کرایا۔


لڑکی کی مشکوک موت کے بعد قبرستان میں تدفین
مدرسہ کے ہاسٹل میں 15 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کے بعد پولیس کو بتائے بغیر لاش سپرد خاک کر دی گئی ہے، تھانہ انچاج نے بتایا کہ لواحقین کی طرف سے کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ پولیس اپنی سطح سے معاملے کی جانچ کرائے گی۔ واضح رہے کہ بیکوپور گاؤں ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جس جگہ پر مدرسہ واقع ہے، اس سے متصل ہی قبرستان ہے۔ حالانکہ لڑکی کی موت کے معاملے پر مدرسہ کے ذمہ داروں کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details