اردو

urdu

ETV Bharat / state

سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا - بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال

سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد راجیہ سبھا کی خالی نششت پر این ڈی اے کی جانب سے سشیل کمار مودی نے آج پٹنہ کمشنر آفس میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائی۔

سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی
سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی

By

Published : Dec 2, 2020, 4:22 PM IST

پٹنہ: راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے سشیل کمار مودی کو این ڈی اے کی جانب سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے آج پٹنہ کمشنر آفس میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائی۔

اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار ، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال ، نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد اور رینو دیوی کے ساتھ سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی اور وی آئی پی کے قومی صدر مکیش سہنی موجود تھے۔

ویڈیو

اس دوران اگر عظیم اتحاد کی جانب سے امیدوار نہیں بنایا جاتا ہے تو سشیل کمار مودی بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔ یہ انتخاب 14 دسمبر کو ہونا ہے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ 4 دسمبر کو کی جائے گی۔ اس کے بعد نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 دسمبر ہے اور انتخابات 14 دسمبر کو ہوں گے ، اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔

کیا سشیل مودی بلامقابلہ منتخب ہوں گے؟

واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد راجیہ سبھا کی خالی نششت پر سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو این ڈی اے نے امیدوار بنایا ہے۔

ویڈیو

وہیں ایل جے پی کے طرف سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ رام ولاس پاسوان کی اہلیہ رینا پاسوان کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا جائے، لیکن بی جے پی تیار نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عظیم اتحاد نے رینا پاسوان پر داؤ لگانا چاہتا تھا۔ لیکن رینا پاسوان تیار نہیں ہیں۔

ایسی صورتحال میں قیاس لگایا جارہا ہے کہ اگر گرینڈ الائنس کی طرف سے کوئی امیدوار نہیں دیا گیا تو سشیل مودی بلامقابلہ منتخب ہو جائیں گے۔ راجیہ سبھا کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 3 دسمبر ہے اور اب تک گرینڈ الائنس کے طرف سے امیدوار کے نام پر اتفاق ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details