ای بی وی پی گیا کالج گیا یونٹ نے کالج انتظامیہ پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ کالج نے چالیس بچوں کو رجسٹرشن سرٹیفیکیٹ نہیں دیا تھا حالانکہ رجسٹرشن کی قیمت وصول کی گئی۔
کالج کے طالب علموں کا احتجاج اب امتحان کی تاریخ کے اعلان کے بعد کالج انتظامیہ ان چالیس طالب عملوں کو فارم بھرنے سے روک رہی ہے۔
طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹر کاؤنسل کی ویب سائٹ کے ذریعہ ہی کالج میں داخلہ لیا ہے۔ اب کالج انتظامیہ کے ذریعہ امتحان کا فارم بھرنے سے روکا جانا غلط ہے۔
طالب علموں نے کہا کہ اگر کالج انتظامیہ ان کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور نہیں کرے گی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کے ساتھ ہی کالج میں جاری بدعنوانی کے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔