اردو

urdu

ETV Bharat / state

SSB Jawan Committed Suicide سپول میں ایس ایس بی جوان نے سروس رائفل سے گولی مار کر کی خود کشی - سپول میں خود کشی معاملہ

ضلع سپول میں ہند نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی کے ایک جوان نے اپنے سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ SSB Jawan Committed Suicide in Supaul

سپول میں ایس ایس بی جوان نے سروس رائفل سے گولی مار کر کی خود کشی
سپول میں ایس ایس بی جوان نے سروس رائفل سے گولی مار کر کی خود کشی

By

Published : Aug 20, 2022, 9:59 AM IST

سپول: ریاست بہار میں سپول ضلع کے ویر پور تھانہ علاقہ میں ہند نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی کی 45 ویں بٹالین کے ایک جوان نے اپنے سروس انساس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ جوان چمالا وشنو ایس ایس بی کے فتح پور بی او پی میں تعینات تھے۔ انہوں نے خود کو گولی مار لی۔ SSB Jawan Committed Suicide in Supaul Bihar

یہ بھی پڑھیں: BSF Jawan Committed Suicide in Anantnag: بی ایس ایف جوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی

گولی چلنے کی آواز پر کیمپ میں تعینات ان کے ساتھیوں نے انہیں ویر پور اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سپول صدر سپتال بھیج دی ہے ۔ متوفی جوان تلنگانہ کے کھمم ضلع کے یلیندو تھانہ کے کارٹیا نگر کے رہنے والے تھے ۔ خود کشی کی وجہ خاندانی تنازعہ بتایا جارہا ہے ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details