اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ سے پروازوں کا آغاز نومبر میں، بکنگ شروع - دربھنگہ سے پروازیں شروع

مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے 12 ستمبر کو دربھنگہ ہوائی اڈے کا معائنہ کیا تھا اور کہا تھا کہ 'زیادہ تر تعمیراتی کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ چھٹ پوجا سے قبل یعنی نومبر کے پہلے ہفتے میں دربھنگہ سے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔'

دربھنگہ ہوائی اڈے سے پروازیں آٹھ نومبر سے، بکنگ شروع
دربھنگہ ہوائی اڈے سے پروازیں آٹھ نومبر سے، بکنگ شروع

By

Published : Sep 21, 2020, 12:14 PM IST

Updated : Sep 21, 2020, 2:48 PM IST

اڑان اسکیم کے تحت دربھنگہ ہوائی اڈے سے پروازیں آٹھ نومبر سے شروع ہو رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے آج سے دہلی، بنگلور اور ممبئی کے مسافروں کے لئے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے 12 ستمبر کو دربھنگہ ہوائی اڈے کا معائنہ کیا تھا اور کہا تھا کہ 'زیادہ تر تعمیراتی کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ چھٹ پوجا سے قبل یعنی نومبر کے پہلے ہفتے میں، یہاں سے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔'

دربھنگہ ہوائی اڈے سے پروازیں آٹھ نومبر سے، بکنگ شروع

ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بھی کہا تھا کہ ' شمالی بہار کے 22 اضلاع کے لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔'

انہوں نے کہا تھا کہ 'طیاروں کی آمد اور روانگی ہال، چیک ان کی سہولیات، کنویر بیلٹ وغیرہ پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں، وہیں باقی بچے کام اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے

ساتھ ہی انہوں نے تعمیراتی ایجنسی کے عہدیداروں کو بھی تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Last Updated : Sep 21, 2020, 2:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details