ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں گزشتہ چند سالوں میں بند ہوئے مذاکرہ کو ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار کی ہدایت پر دوبارہ سے شروع کیا گیا۔ جس میں ہر ماہ کے آخر میں تھانہ کی جانب سے ایک مہینے کی کارگزاری پیش کی جائے گی کہ ایک مہینے میں کتنے معاملات درج ہوئے، نیز کرائم کی شرح کیا رہی۔
ٹاؤن ڈی ایس پی دفتر میں منعقدہ اس مذاکرہ میں ضلع کے تمام تھانہ صدور شامل ہوئے اور ایک مہینے کی رپورٹ پیش کی۔ مذاکرہ میں ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے کہا کہ اب کسی ذرائع سے نہیں بلکہ ایک مہینے میں جو ہماری کارکردگی رہی وہ ہم خود میڈیا کے سامنے پیش کریں گے تاکہ عوام ہمارے کام کاج کا صحیح اندازہ لگا سکے۔
اس وقت ضروری ہے کہ تمام تھانہ صدور اپنے اپنے حلقوں میں نظم و نسق بنائے رکھیں اور گشتی تیز کریں۔ ساتھ ہی جو ملزم پکڑ سے باہر ہیں انہیں فوراً جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں۔