ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بروز بدھ قانون ساز کونسل کی خالی 12 سیٹز کے پیش نظر ایک اہم نشست کی تھی۔
کابینہ کی میٹنگ میں ایم ایل سی کے ناموں پر قیاس آرائیاں ایسا مانا جاتا ہے کہ خالی ان 12 سیٹز کو گورنر کوٹے سے کرنا ہے، تاہم جمعرات کی میٹنگ میں اس تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اس لیے آج دیر شام یہ میٹنگ ہونی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پھر کابینہ کی مٹنگ بلائی ہے، اطلاع کے مطابق اس میٹنگ میں گورنر کوٹے کی خالی 12 سیٹز کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پھر کابینہ کی مٹنگ بلائی ہے، اطلاع کے مطابق اس میٹنگ میں گورنر کوٹے کی خالی 12 سیٹز کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا خیال رہے کہ کل بھی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی مٹنگ بلائی تھی، اور اس میٹنگ میں ان سیٹز کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ آج کی مٹنگ میں گورنر کے ذریعہ نامزد کی جانے والی 12 سیٹز کے لیے ناموں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
اطلاع کے مطابق آر جے ڈی کے دو درجن سے زائد رہنما جے ڈی یو میں شامل ہو سکتے ہیں، ہوسکتے ہیں۔
قانون ساز کونسل کی 12 سیٹز کے لیے آج کابینہ کی مٹنگ میں امیدواروں کے نام پر مہر لگ سکتی ہے ان تمام 12 سیٹز کے لیے بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان سیٹز کے تقسیم پر اتفاق قائم ہو گیا ہے، جس میں بی جے پی کو پانچ اور جے ڈی یو کو سات سیٹز ملی ہیں، حالانکہ این ڈی اے کی اتحادی جماعت ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان بھی سیٹز کا مطالبہ کررہے تھے، جس کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ان تمام معاملات کو حل کر لیا گیا ہے، اس لیے امیدواروں کے نام پر کابینہ میں مہر لگ سکتی ہے، جس کے بعد ناموں کی فہرست گورنر کے پاس بھیجی جائے گی۔