اردو

urdu

By

Published : May 8, 2020, 6:05 PM IST

ETV Bharat / state

ارریہ: بارہ سو طلباء و مزدوروں کو لیکر پہنچی خصوصی ٹرین

مرکزی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد اب ریاستی حکومتیں بھی حرکت میں آ گئی ہیں، دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدور و طلباء کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں آج دوسرے دن بھی دیگر ریاستوں سے مزدور و طلباء کے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔

بارہ سو طلباء و مزدوروں کو لیکر پہنچی خصوصی ٹرین
بارہ سو طلباء و مزدوروں کو لیکر پہنچی خصوصی ٹرین

بارہ سو طلباء و مزدوروں کو لیکر پہنچی خصوصی ٹرین

ریاست مہاراشٹر کے نندوباڑ سے 1200 مزدور و طلباء کو لیکر خصوصی ٹرین دیر شب ارریہ اسٹیشن پہنچی، ان میں ساڑھے سات سو مزدور و طلباء ارریہ ضلع کے تھے جبکہ دیگر لوگوں کا تعلق کشن گنج، بھاگلپور، پورنیہ سے تھا۔

جیسے ہی ٹرین اسٹیشن پر پہنچی ٹرین میں سوار مزدور و طلباء کے چہروں پر گھر واپسی کی خوشی دیکھتے ہی بن رہی تھی. ٹرین پہنچنے کے وقت ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ایس پی دھورت سائلی ، ضلع کھیل افسر شمبھو کمار ، ایس ڈی او روزی کماری ، ایس ڈی پی او پسکر کمار کے علاوہ تمام انتظامیہ افسران، ریل انتظامیہ اور محکمہ صیحت کی پوری ٹیم موجود تھی۔

خصوصی ٹرین

ارریہ آر ایس اسٹیشن پر ٹرین رکتے ہی آر پی ایف کے جوانوں نے ایک ایک کر کے قطار بندی کر کے سبھی مسافروں کو ٹرین سے اتارا، جس کے بعد اسٹیشن پر موجود محکمہ صیحت کی ٹیم نے سماجی فاصلہ پر عمل کراتے ہوئے ایک ایک کر کے سبھی مزدور و طلباء کو تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزر سے ہاتھ کی صفائی کرائی گئی۔

بارہ سو طلباء و مزدوروں کو لیکر پہنچی خصوصی ٹرین

سبھی کی جانچ اور رجسٹریشن کرانے کے بعد کھانا اور پانی دیا گیا، تمام طلباء سے ہوم کورنٹائن کا حلف نامہ لیا گیا جس کے لئے پلیٹ فارم پر کئی کاؤنٹر لگائے گئے تھے، پھر تمام طلباء کو بلاک کے حساب سے بس کے ذریعہ ان کے گھر بھیجا گیا.

کٹھوعہ میں میل مزدوروں کا ہنگامہ

ارریہ ضلع کے مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے جہاں 65 بسوں کا انتظام کیا گیا تھا وہیں بھاگلپور، بانکا، کشن گنج کے طلباء و مزدوروں کے لئے انہیں کے ضلع سے بسز منگوائی گئی تھیں۔

بارہ سو طلباء و مزدوروں کو لیکر پہنچی خصوصی ٹرین

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ آنے والے طلباء و مزدوروں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لئے ہم لوگ پورے انتظامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی جانچ کرکے ضلع میں بنائے گئے کورنٹائن میں رکھا جا رہا ہے جبکہ طلباء سے ہوم کورنٹائن کا حلف نامہ لیکر ان کے والدین کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details