اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ سے اسپیشل ٹرین جھارکھنڈ کے لئے روانہ

لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے ریلوے نے اسپیشل ٹرین چلا دی ہے. آج تلنگانہ سے پہلی اسپیشل ٹرین 1200 مزدوروں کو لے کر جھارکھنڈ کے لئے روانہ ہوگئی.

تیلنگانہ سے اسپیشل ٹرین جھارکھنڈ کے لئے روانہ
تیلنگانہ سے اسپیشل ٹرین جھارکھنڈ کے لئے روانہ

By

Published : May 1, 2020, 5:38 PM IST

پٹنہ: لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے ریلوے نے اسپیشل ٹرین چلا دی ہے. آج تلنگانہ سے پہلی اسپیشل ٹرین 1200 مزدوروں کو لے کر جھارکھنڈ کے لئے روانہ ہوئی ہے. ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا بہار کے مزدور اور طلبا کے لئے بھی کوئی ٹرین چلے گی یا نہیں؟

اس دوران کانگریس ایم ایل سی پریم چندر مشرا نے کہا کہ، 'کل تک بہار حکومت مرکز کی پالیسیوں کا حوالہ دے کر معاملے کو ٹال رہی تھی. اب جب مرکز نے منظوری دے دی ہے، تو بہانہ بنا رہے ہیں. حقیقت یہ ہے کہ، بہار حکومت مزدوروں اور طالب علموں کو واپس لانا ہی نہیں چاہتی ہے. ''انہوں نے کہا کہ اگر جھارکھنڈ کے مزدوروں کی ٹرینیں چل پڑی ہے تو بہار کے مزدور اور طالب علموں کے لئے کیا تیاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو اپنے آبائی ریاست بھیجنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے. اسی دوران جمعہ کی صبح ساڑھے چار بجے تلنگانہ کے لنگم پلی اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے رانچی واقع ہٹيا اسٹیشن کے لئے ایک ٹرین روانہ ہوئی ہے، اس 24 کوچ والے ٹرین میں تقریبا 1200 افراد سوار ہیں.

اس سے قبل، بہار حکومت نے جمعرات کو مرکزی حکومت سے مزدوروں اور طلباء کو لانے کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کی مانگ کی تھی. وہیں نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا تھا کہ بہار میں بسوں کی محدود دستیابی ہے، اور مزدوروں کی جتنی تعداد مختلف ریاستوں میں موجود ہے، اسے سڑک کے ذریعے لانے میں مہینوں لگ سکتا ہے.

واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ اپنی ریاست میں واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حکم کے ایک دن بعد ، جمعرات کو، سشیل مودی نے کہا کہ 'بہار کے تمام لوگوں کا خیر مقدم ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے سے واپس آنے کے بعد یہاں اسکریننگ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے نوڈل آفیسر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details