اردو

urdu

ETV Bharat / state

TET and STET Exam بہار میں اردو، فارسی اور عربی کیلئے خصوصی ٹی ای ٹی اور ایس ٹی ای ٹی کا اعلان - بہار میں اردو کے لیے خصوصی ٹی ای ٹی امتحان

بہار میں اردو، فارسی اور عربی کے لیے خصوصی ٹی ای ٹی اور ایس ٹی ای ٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ درحقیقت ان مضامین کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھی اور ان مضامین کے اساتذہ کو اسکولوں میں بحال کرنے کی بات کی تھی۔ TET and STET exam in Bihar

بہار میں اردو، فارسی اور عربی کے لیے خصوصی ٹی ای ٹی اور ایس ٹی ای ٹی کا انعقاد
بہار میں اردو، فارسی اور عربی کے لیے خصوصی ٹی ای ٹی اور ایس ٹی ای ٹی کا انعقاد

By

Published : Feb 24, 2023, 8:04 AM IST

پٹنہ:ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع محکمہ تعلیم میں اردو، فارسی اور عربی مضامین کے لیے خصوصی ٹی ای ٹی اور ایس ٹی ای ٹی امتحانات کے انعقاد کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ خصوصی امتحان کے انعقاد کے بعد ان مضامین میں ایک خصوصی بھرتی مہم چلائی جائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک اردو مضمون کے لیے 30032 منظور شدہ پوسٹ ہیں۔ وہیں 18666 ملازم ہیں اور 11166 آسامیاں ہیں۔ اسی طرح چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے 3794 منظور شدہ پوسٹ ہیں جب کہ 2645 کام کر رہے ہیں اور 1637 اسامی خالی ہے۔

تعلیم کے حق قانون کے تحت اساتذہ اور طلبہ کے تناسب کو پورا کرنے کے لیے پہلی سے پانچ جماعت کے لیے 4580 اساتذہ اور چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے 2810 اساتذہ کی اضافی اسامیاں درکار ہوں گی۔ اسی طرح سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں بڑی تعداد میں اسامیاں خالی ہیں اور اساتذہ اور طلبہ کے تناسب کو یقینی بنانے کے لیے اضافی آسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں۔ سیکنڈری ٹیچر میں اردو مضمون کی 2000، فارسی میں 600 اور عربی میں 300 اسامیاں، کل 2900 آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ہائر سیکنڈری اساتذہ اردو کے لیے 2000، فارسی کے لیے 400 اور عربی کے لیے 200، کل 2600 آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں۔ اس طرح آنے والے دنوں میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اردو، فارسی اور عربی مضامین کی تقریباً 5500 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Urdu, Bangla TET اردو، بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار 9 سالوں سے انصاف کے لئے ترس گئے، ذمہ دار کون؟

دراصل اس مضمون کے بہت سے طلباء نے وزیر تعلیم کے پاس اپنی بات رکھی تھی۔ طلباء کے مطابق اس سے قبل سال 2013 میں صرف اردو مضامین کے لیے ٹیچر اہلیت کا امتحان لیا گیا تھا۔ ریاست کے کئی اسکولوں میں اردو، فارسی اور عربی مضامین کے اساتذہ کی بہت زیادہ کمی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان مضامین میں پڑھنے والے طلبہ کی بھی کافی تعداد دستیاب ہے۔ یہ معاملہ وزیر تعلیم کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details