ریاست بہار کے ضلع کیمور میں جرائم کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ایس پی راکیش کمار ان دنوں مسلسل تھانوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ساتھ ہی تاخیر و حکم ناموں کو عملی جامہ نہیں پہنائے جانے پر جم کر کلاس بھی لگاتے دیکھے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ٹارگیٹڈ ورک بھی دے رہے ہیں۔ اس مہم کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار موہنیا سب ڈویژن میں واقع درگاوتی، کدرہ اور موہنیاں پولیس اسٹیشن پہنچے۔
پولیس اسٹیشنوں میں زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار کے ذریعہ تھانوں میں زیر التوا مقدمات کے جائزے کے ساتھ، جون کے مہینے میں دیے گئے ہدف کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے زیر التوا مقدمات کی تحقیقات کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جون کے مہینے میں ہی زیر التوا مقدمات پر عمل درآمد کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ہدف کے مطابق ایس ایچ او / محققین کو مقدمات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔