ریاست بہار کے ضلع گیا سے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا جائے گا۔ سماجی کارکن چیتن پالت گیا میں ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے مہم چلائیں گے۔
Social Worker Chetan Palit On Hindu Muslim Unity: 'ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے کمیٹی کی جلد ہوگی تشکیل' بی جے پی ایم ایل اے کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف زہر افشاں بیانات کی مخالفت اسمبلی سے لیکر سڑکوں تک ہورہی ہے، اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اسمبلی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر کے متنازع بیان کی مزمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اب سماجی کارکنان سمیت متعدد افراد حکومت اور خاص طور پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی خاموشی پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ Social Worker Chetan Palit On Hindu Muslim Unity
شہر گیا کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی جے کمار پالت کے بیٹے اور سماجی رکن چیتن پالت نے حکومت اور اسمبلی اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع بیان دینے والے رہنما کو برخواست کیا جائے کیونکہ نفرت آہستہ آہستہ تشدد تک جا پہنچتی ہے، بہار سنتوں، صوفیوں اور عظیم ہستیوں کی ریاست ہے۔ یہاں سے گوتم بدھ نے امن کا پیغام دیا تھا اگر آج خاموشی اختیار کی گئی تو آگے حالات بدتر ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اس طرح کے معاملات پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہمیں پڑھایا گیا تھا کہ ہندو مسلم آپس میں بھائی ہیں اور بڑے ہوکر بھی وہی بھائی چارے دیکھے ہیں۔ آج اس طرح کی باتیں سن کر تکلیف ہوتی ہے۔ آنجہانی جے کمار پالت ایک سیکولر رہنما تھے اور انہوں نے بھاگلپور فساد کے دوران بھی گیا کی امن کی فضا کو بگڑنے نہیں دیا تھا۔ ان کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے بیان بازی کی مخالفت کریں۔ Social Worker Chetan Palit On Hindu Muslim Unity
واضح رہے کہ جے کمار پالت گیا کے معروف لیڈر تھے، انہوں نے اپنے دور میں ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے کی کئی مثبت مہم چلائی تھی، اب ان کے بیٹے چیتن پالت نے اسی کڑی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: چھٹ تہوار کے موقع پر ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ
چیتن پالت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں سبھی مذہب کے نمائندے شریک ہوں گے، چیتن پالت کئی این جی اوز چلاتے ہیں۔ خاص طور پر وہ غریب بچے و بچیوں کو مفت تعلیم اور ہنر سکھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ Social Worker Chetan Palit On Hindu Muslim Unity