گیا (بہار) گیا ضلع میں آپسی جھگڑے کے دوران چھ سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ، واقعہ کے بعد گاوں میں تنازع اور کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ گیا ضلع میں دو گروپ کے آپسی جھگڑے میں چھ سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان سبھی کا انو گرہ نارائن ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔
معاملہ مگدھ یونیورسٹی تھانہ حلقہ کے دھنوا بگہا گاوں کا ہے۔ اس حوالہ سے سماجی رکن تنزیل الرحمن خان نے بتایا کہ گزشتہ شب کو دهنوا بگہا گاوں میں پرانی رنجش کی وجہ سے جھگڑا ہوا جس میں ایک مضبوط گروپ نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر اسلحہ سے حملہ کردیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ معاملہ انکے علاقے کا ہے اور زخمیوں کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اسلے وہ خود سبھی زخمیوں کو ہسپتال لیکر پہنچے ہیں ، زخمی ارون کمار نے بتایا کہ دنیش یادو ،منوج یادو سمیت کئی افراد اور خواتین زخمی ہوگئے ہیں۔