اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed day اے اہم یو کے فارغین نے ادارے کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا - ورینٹل کالج پٹنہ کے شعبہ دینیات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین شہر و مضافات میں تقریبات کا اہتمام کرکے اپنے ادارے اور وہاں گزرے شب و روز کو یاد کر رہے ہیں، ملک میں مسلم یونیورسٹی ہی واحد ایسا ادارہ ہے جہاں کے طلباء بیرون ملک رہتے ہوئے بھی سر سید کو خراج عقیدت پیش کرنا نہیں بھولتے. اسی مناسبت سے شہر پٹنہ میں مختلف عہدوں پر فائز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین نے ای ٹی وی بھارت سے ادارے کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا.Sir Syed Day Celebration Continue In Patna

اے اہم یو کے فارغین نے ادارے کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا
اے اہم یو کے فارغین نے ادارے کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا

By

Published : Oct 18, 2022, 8:23 PM IST

پٹنہ: یوم سر سید کے موقع پر پورے ملک میں جوش و خروش کا ماحول دیکھا جا رہا ہے، لوگ محسن الملک سر سید احمد خان کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔Sir Syed Day Celebration Continue In Patna

اورینٹل کالج پٹنہ کے شعبہ دینیات میں استاذ پروفیسر شکیل احمد قاسمی نے کہا کہ یوم سر سید ہم علیگ کے لیے ایک پیغام لیکر آتا ہے کہ جس مشن اور جذبے کے تحت سر سید احمد خان نے مسلم یونیورسٹی کی بنیاد ڈالی تھی آج ہم اس مشن میں کہاں تک کامیاب ہو سکے ہیں، معاشرے میں تعلیم کا تناسب کیا ہے، جس جہالت کا خاتمہ کے لئے سر سید نے چندہ کر کے ادارہ قائم کیا۔ اس میں کتنی بیداری آئی، آج کا دن ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم اسے یوم احتساب کے طور پر یاد کریں،

اے اہم یو کے فارغین نے ادارے کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا

خدا بخش لائبریری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ بیدار نے کہا کہ میں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بیس سال گزارے ہیں جو مجھے یاد آتے ہیں، اس ادارے کا ہم پر احسان ہے کہ آج ہم اس قابل ہو سکیں کہ قوم و ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں. وہاں کے تعلیمی ماحول میں ایک عجب خوشبو ہے. وہاں تمام مذاہب کے لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور سبھی اپنے ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Sir Syed Day یوم سر سید کے موقع پر خدا بخش لائبریری میں کتابوں کی نمائش

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحان کنٹرولر ڈاکٹر نور اسلام علیگ نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک ایسا تناور درخت ہے جس کے چھاؤں میں لاکھوں طالب علموں نے علم کی پیاس بجھائی ہے، علی گڑھ صرف تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک تہذیب و ثقافت کی جگہ ہے، وہاں لوگوں کی اس انداز میں تربیت ہوتی ہے کہ وہاں کے طالب علم جہاں جاتے ہیں ایک انفرادیت رکھتے ہیں. اس ادارے نے کئی ایسے ثبوتوں کو پیدا کیا جنہوں نے عالمی سطح پر ادارے کا نام روشن کیا.Sir Syed Day Celebration Continue In Patna

ABOUT THE AUTHOR

...view details