اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام مودی کے قہرسے بچیں: شتروگھن سنہا - بالی وڈ کے معروف اداکارو پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقے

بالی وڈ کے معروف اداکار وپٹنہ صاحب لوک سبھا حلقے سےکانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا پٹنہ سٹی پہونچے اور دیوان محلہ میں قائم شری چتر گپت مندر جاکر پوجا کی۔

شتروگھن سنہا

By

Published : Apr 24, 2019, 1:20 PM IST

دیوان محلہ میں قائم شری چتر گپت مندر میں پوجا کے بعد انھوں نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ میں یہاں پوجا کرنے آیا ہوں سیاست کرنے نھیں آیا ہوں۔

شتروگھن سنہا کے مطابق انھوں نےخود کو عوام کے حوالہ کردیا ہے، انھوں نے عوام کے درمیان جتنا وقت گذارا ہے کسی دوسرے لیڈر نے نھیں گذارا ہے۔

عوام مودی کے قہرسے بچیں: شتروگھن سنہا

انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار راہل گاندھی کو برانڈ لیڈر مانا جارہا ہے، راہل ہی نوجوانوں کی تحریک ہیں۔

سنہا نے مزید کہا کہ اس بار کے انتخابات میں مودی لہر نھیں بلکہ مودی قہر لوگوں کو برباد کر دے گی، اسلیے کہ بی جے پی کے متعدد قدآور رہنماوں کو بالکل کنارے کردیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details