ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ اور بہار سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
کیرالہ میں سب سے زائد 1212 کیسز ، اس کے بعد بہار میں 180 ، اڈیشہ میں 42 ، چندی گڑھ میں 11 ، منی پور میں چار ، آسام میں دو ، میگھالیہ اور انڈومان اور نکوبار جزائر میں ایک ایک کیس درج ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15،968 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔
اس دوران 17،817 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 29 ہزار 111 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2014 سے کم ہوکر 2.14 لاکھ رہ گئے ہیں۔
اسی دوران مزید 202 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،51،529 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.51 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 2.04 فیصد رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.44 فیصد ہے۔
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہیں۔
ریاستیں ......... ...ایکٹوکیسز ...... صحتیاب ....... اموات
انڈومان نکوبار .... 18 ......... 4886 ....... 62
آندھرا پردیش ......... 2411 ........ 875690 ... 7133
اروناچل پردیش ..... 61 ........ 16665 ...... 56
آسام ................. 2994 ...... 212632 ... 1064
بہار ................ 4234 ....... 250632 ... 1443
چندی گڑھ ............. 270 ........... 19780 ..... 328
چھتیس گڑھ .......... 8560 ....... 279236 ... 3517
دادر نگر حویلی
اور دمن اور دیو ..4 ........... 3376 .......... 2
دہلی . ............. 3179 ....... 617006 .... 10707
گوا ... ............. 797 ......... 50437 ........ 749
گجرات ............ 7439 ........ 241372 ..... 4350
ہریانہ . .......... 2441 ........ 259986 ..... 2964
ہماچل پردیش ... 810 .......... 54825 ....... 961
جموں و کشمیر ... 1682 ........ 119170 ...... 1912