اردو

urdu

ETV Bharat / state

Siwan Hooch Tragedy بہار میں زہریلی شراب کا قہر، پانچ ہلاک، متعدد کی حالت نازک، دس گرفتار - سیوان میں زہریلی شراب پینے سے متعدد اموات

شراب پر پابندی والے بہار میں ایک بار پھر زہریلی شراب پینے سے اموات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سیوان کے نبی گنج تھانہ علاقے کے بالا گاؤں میں پانچ لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ کئی لوگ اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ Siwan Hooch Tragedy, Several Deat

several dead many ill after consuming spurious liquor in Bihar's Siwan; 10 held
سیوان میں مرنے والوں کی تعداد پانچ

By

Published : Jan 23, 2023, 10:52 AM IST

Updated : Jan 23, 2023, 1:36 PM IST

ویڈیو

سیوان: بہار کے سیوان میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ جنک پرساد کا کل رات انتقال ہوگیا تھا۔ سیوان سے ریفر کیے جانے کے بعد پٹنہ جاتے ہوئے دو اور لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ادھر انتظامیہ نے رات گئے چھاپہ مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انتظامیہ معاملے پر پردہ ڈالنے میں مصروف: واقعے کے حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دیر رات نوجوان اچانک پیٹ میں درد اور دھند بنائی کی شکایت کی۔ اس کے بعد دونوں کو جلدی سے سیوان صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ گھر والوں نے بھی شراب پینے کی بات کہی ہے۔ واقعہ کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین میں غم کی پایا جارہا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نریش بین، جنک پرساد، رمیش راوت اور سریندر مانجھی کے طور پر کی گئی ہے۔

زہریلی شراب سے موت کی تصدیق نہیں ہوئی: دوسری جانب شراب سے موت کی خبر سنتے ہی ڈیوٹی پر موجود پی جی او ابھیشیک کمار چندن، انیل کمار سنگھ، صدر اسپتال کے منیجر اسرارالحق عرف بیجو اسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فی الحال پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بالا گاؤں کے دو افراد کی موت کے تعلق سے اسی گاؤں کے ضلع کونسلر رمیش کمار نے ٹیلی فونک بات چیت میں بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے زہریلی شراب پی تھی، جس کے بعد دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے لوگ اب بھی بیمار ہیں۔ پولیس پورے گاؤں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

چھپرہ میں 75 لوگوں کی موت: بتادیں کہ گزشتہ مہینے ہی چھپرہ میں 75 لوگوں کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس ابھی جانچ کر رہی ہے تھی کہ سیوان سے زہریلی شراب سے پانچ لوگوں کی موت کی خبر نے پولیس کے ہوش اڑا دیے۔ چھپرا کیس کی تحقیقات کے لیے انسانی حقوق کی ٹیم بھی آئی تھی، جس میں کئی چیزیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے ٹیم کو بتایا تھا کہ کس طرح شراب کے اسمگلر گاؤں میں ہی زہریلی شراب بناتے ہیں اور اس کی اسمگلنگ کرتے ہیں، لیکن ایسے تمام معاملات میں انتظامیہ کا کردار اکثر شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 23, 2023, 1:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details