اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو زبان کی اہمیت کے حوالے سے سمینار منعقد - رام سوارتھ کالج

رام سوارتھ کالج میں اردو میڈیا کی اہمیت کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

seminar

By

Published : May 17, 2019, 12:32 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مونگیر میں واقع رام سوارتھ کالج کے شعبہ اردو کے تحت ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار کی صدارت کر رہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اجیت کمار ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ اس کو عام بول چال میں شامل کیا جائے اور اس کو تنگ نظری کا شکار نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ زبان سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس موقع پر کالج کے شعبہ صدرڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ اردو میڈیا پر الزام لگتا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے نہیں جڑا ہے اور دیگر معاملوں میں بہت پیچھے ہے اور یہ سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو میڈیا دو دہائیوں سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے اور خوب آگے بھی بڑھ رہا ہے، قصور ہم صارفین کا ہے جو ہم اس کو اپنے گھروں میں پنپنے نہیں دے رہے ہیں اور اس کے فروغ میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ زبان محبت کی مثال ہے، اور انسان کو مہذب بنا دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح دوسری زبانوں کی ترقی پر توجہ دیتی ہے اور اشتہارات کے ذریعہ تعاون کرتی ہے اسی طرح اردو اخبارات پر توجہ دے تو اردو کا مستقبل بہت تابناک ہو سکتا ہے۔
ان کے علاوہ مرار کا کالج کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر ہمایوں ہما نے کہا کہ اردو کے ساتھ مسائل بہت ہیں لیکن اس کو متحدہ کوشش سےحل کیا جا سکتا ہے اس کو ہم خود فروغ دینے اور پروان چڑھانے کی فکر کریں۔
اس موقعے پر شعبہ ہندی کے صدر اور سابق پرنسپل ڈاکٹر شکیل انصاری نے اردو میڈیا کے مسائل اور حل پر کہا کہ اتنی اچھی زبان ایک خاص طبقے میں سمٹ کر رہ گئی یہ اردو کا نقصان نہیں ہے بلکہ خود اردو نہ سیکھنے والوں کا نقصان ہے۔
اس موقع پرصحافی اقدم صدیقی، صحافی قمر امان، صحافی انعام الدین وغیرہ نے بھی اپنی باتیں رکھیں۔ اس موقع پر اسکول کے طالب علم دیپک کمار اور طالبہ اسنیہا شریسٹھ نے اردو کے متعلق سوالات پوچھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یو ایس داس، ڈاکٹر سبیتا کماری، ڈاکٹر پورنیما کماری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details