گیا: محرم الحرم کے دسویں تاریخ یعنی عاشورہ کے موقع پر سخت ترین حفاظتی بندوبست ہوگا، آج ایس ڈی او اور پولیس کے افسران نے کربلا رضاکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس بار اکھاڑے میں گزشتہ برس سے زیادہ ہجوم ہونے کے امکانات ہیں۔شہر گیا میں سو سے زیادہ تازیہ جلوس نکلیں گے اور یہ اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا پہنچ کر اختتام تک پہنچتے ہیں۔ کربلا میں محرم کی پانچویں تاریخ کے بعد ہزاروں کا مجمع ہوتا ہے اس صورت میں نظم ونسق بہتر بنائے رکھنے کو لیکر انتظامیہ سنجیدہ ہے۔ آج کربلا میں انتظامیہ کے افسران نے متعلقہ زمہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ کربلا میں انجام پانے والے مذہبی امور سمیت دیگر چیزوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔
کربلا کے خادم ڈاکٹر سید شبیر عالم کے ذریعے حسب ضرورت پولیس جوانوں کی تعیناتی کے ساتھ کربلا کے باہری علاقوں میں روشنی اور صفائی کے انتظامات کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا، گزشتہ برسوں میں پیش آئے مسائل اور کشیدگی کے تعلق بھی افسران کو جانکاری دی گئی تاکہ اس برس پہلے سے تیاری مکمل ہو اور عین وقت پر حالات کو قابو کرنے کے لیے دوڑ بھاگ کرنا نہیں پڑے۔