ریاست بہار کے ضلع گیا شہر کے گاندھی میدان میں واقع تالاب میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق شہر کے سول لائن تھانہ حدود میں واقع بنیا پوکھر محلے کا محمد راقب کھیلنے کے لئے گاندھی میدان گیاتھا، اسی دوران وہ گاندھی میدان میں واقع تالاب میں گرگیا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔
محمد سجاد معاشی طورسے کمزور ہے، محمد راقب گھر کااکلوتا چراغ تھا۔ واقعے کے بعد پورا کنبہ غمگین ہے۔
مقامی وارڈ پارشدمحمد تبریز عرف جونی نے بتایا کہ راقب اسکول گیا تھا، چونکہ اسکول بارش کے پیش نظربندتھا اسلئے وہ گھر واپس آگیا۔
اسی دوران وہ گاندھی میدان میں کھیلنے چلاگیا، جہاں پرتالاب میں ڈوبنے سے اسکی موت واقع ہوگئی ہے۔
وارڈ پارشد نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ راقب کی موت انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔