اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوؤں کی اچانک موت سے برڈ فلو کا خوف

ضلع گیا میں کورونا انفیکشن کے خوف کے دوران اچانک کوؤں کی موت سے برڈ فلو کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔

By

Published : Apr 29, 2020, 4:10 PM IST

کوؤں کی اچانک موت سے برڈ فلو کا خوف
کوؤں کی اچانک موت سے برڈ فلو کا خوف

بہار کے ضلع گیا کے امام گنج میں رہنے والے باشندہ پہلے ہی کورونا کے قہر کے سبب خوفزدہ ہیں لیکن اب برڈ فلو کے خدشے نے انھیں پہلے سے زیادہ خوفزدہ کردیا ہے۔

امام گنج بلاک کے سدھ پور پنچایت کے جمنا گاؤں میں آج اچانک متعدد کوے مردہ پائے گئے جس کے بعد علاقے میں ڈرکا ماحول قائم پیدا ہوگیا ہے۔

واقعہ کے بعد مقامی افراد نے فوری طور سے ویٹنری ڈاکٹر کو اطلاع دی ، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے گاوں پہنچ کر مردہ کوؤں کی اموات کی تفتیش کی۔

کوؤں کی اچانک موت سے برڈ فلو کا خوف

سدھ پور پنچایت کے نائب مکھیا راجیش کمار نے بتایا کہ صبح ساڑھے نو بجے کے درمیان کوؤں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے اس سے پہلے بھی کووں کی موت ہوئی تھی تاہم لوگوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب آج 7 کوے مردہ حالت میں پائے گئے تو علاقے کے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

امام گنج کے جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام مرنے والے کووں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ہے اور نمونہ لیکر ضلع ہیڈکواٹر پر جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

جس کے بعد پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مردہ کووں کو گڑھے میں دفن کر دیا گیا اور اوپر سے سینیٹائز کیا گیا ہے ۔ا

نہوں نے کہاکہ برڈ فلو سے مرنے کا امکان کم ہے کیونکہ زیادہ تر پرندے نہیں مرے ہیں اگر برڈ فلو ہو تا ہے تو اچانک سینکڑوں پرندے مرجاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details