اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمستی پور۔ دربھنگہ ریل سیکشن آمدورفت پانچویں دن بھی بند - flood in bihar

بہار میں ایسٹ سینٹرل ریل کے حیات گھاٹ اسٹیشن کے قریب باگمتی ندی ریل پل پر پانی کے دباﺅ کی وجہ سے سمستی پور ۔ دربھنگہ ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت آج پانچویں بھی بند رہی۔

file photo

By

Published : Aug 1, 2019, 11:50 PM IST

سینئر ڈویژنل کمرشیل منیجر اور میڈیا انچارج بریندر کمار کا کہنا ہیں کہ 'باگمتی ندی کے سطح آب میں کمی ہوئی ہے لیکن پل نمبر 16 پر ابھی بھی پانی کا دباﺅ بنا ہوا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ آج پانچویں دن بھی اس ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وہیں اس ریل سیکشن سے ہو کر چلنے والی 25 میل ، ایکسپریس اور سواری گاڑیوں کی آمدورفت آج بھی رد کر دی گئی ہے جبکہ تیرہ ٹرینیں روٹ تبدیل کر کے چلائی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details