پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع میں کاراکاٹ تھانہ علاقہ کے گوڈاری باشندہ امت کمار اپنی دکان سے نکل کر مدھیہ بہار گرامین بینک کی شاخ میں گئے ، جہاں انہوں نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے نکالا جبکہ وہ گھر سے 20 ہزا ر روپے لیکر چلے تھے ۔ یعنی وہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے لیکر موٹر سائیکل سے ڈہری بازار آرہے تھے تبھی آئل کوٹا۔
اکوڑھی گولا سڑک پر پٹرول پمپ کے نزدیک قبل سے گھات لگائے ایک بائک پر سوار دو بدمعاشوںنے اسلحہ کے زور پر انہیں روکا اور روپے سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔
تاجر سے 1.70 لاکھ کی لوٹ
بہار کے رہتاس ضلع میں دریہٹ تھانہ علاقہ کے آئل کوٹا ۔ اکوڑھی گولا سڑک پر آج بدمعاشوں نے بجلی کے سامانوں کی تجارت کرنے والے سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ لئے ۔
تاجر سے 1.70 لاکھ کی لوٹ
ذرائع نے بتایاکہ واردات کے بعد تاجر نے تھانے کو اطلاع دی۔ اسکے بعد جائے وقوع پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ بدمعاشوںکی شناخت کرنے کیلئے پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کھنگال رہی ہے ۔
بدمعاشوں کی شناخت ہوتے ہی ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری شروع کر دی جائے گی۔