بہارکے سپول ضلع میں مشہور وشنو مندر سے چوروں نے موردتی اور سونے ۔ چاندی کے زیورات سمیت قریب 25 لاکھ روپے کے سامان کی چوری کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پجاری پوجا کرنے کیلئے مندر گئے تو انہوں نے دیکھا کہ احاطہ میں چوری ہوئی ہے ۔ انہوں نے اسکی اطلاع مندر انتظامیہ کو دی ۔
ذرائع نے بتایا کہ مندر کے منیجر پھولیشور یادو نے اس سلسلے میں آج راگھوپور تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔
درج ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ چور مورتی کے علاوہ سوا کیلو چاندی کا ایک سٹکوپ، ڈھائی سو گرام چاندی کا ایک گلاس ، سو گرام چندی کا مکٹ ، چھ گرام سونے کے دو منگل سوتر ، پانچ گرام سونے کا دو کنڈل سمیت دیگر چھوٹے ۔ چھوٹے زیورات کے علاوہ الماری میں رکھے کپڑے چرا کر لے گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ویر پور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راما نند پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ چورں کو جلد از جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔