اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگ بنیاد رکھنے پہنچے رکن اسمبلی پر عوام مشتعل - رکن اسمبلی واپس جاؤ

دربھنگہ میں سڑک کی سنگ بنیاد رکھنے کے لیے جب بی جے پی رکن اسمبلی پہنچے تو عوام کا غصہ بے قابو ہوگیا۔

دربھنگہ میں سڑک کی سنگ بنیاد رکھنے کے لیے جب بی جے پی رکن اسمبلی پہنچے تو عوام کا غصہ بے قابو ہوگیا
دربھنگہ میں سڑک کی سنگ بنیاد رکھنے کے لیے جب بی جے پی رکن اسمبلی پہنچے تو عوام کا غصہ بے قابو ہوگیا

By

Published : Sep 10, 2020, 9:16 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں سنگ بنیاد رکھنے کے لیے بی جے پی رہنما اور دربھنگہ سے رکن اسمبلی سنجے سراوگی سنگ بنیاد کے مقام پر پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

عوام نے رکن اسمبلی کے خلاف متنازع نعرے بازی کی۔ وہیں دوسری جانب رکن اسمبلی اس خبر کو کور کر رہے ایک صحافی پر برس پڑے اور اسے خبر کور نہ کرنے کی تاکید کی۔

سنگ بنیاد رکھنے پہنچے رکن اسمبلی پر عوام کا غصہ

دراصل شہر دربھنگہ کے وارڈ نمبر 46 میں اس وقت رکن اسمبلی سنجے سراوگی کو عوام کے غصہ کا شکار ہونا پڑا جب وہ ایک سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پہنچے تھے۔

سنگ بنیاد والے مقام پر پہنچتے ہی رکن اسمبلی پر مقامی لوگوں کا غصہ بے قابو ہو گیا اور لوگ رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے بھی اپنا آپا کھو دیا اور خبر کور کر رہے ایک صحافی سے الجھ گئے۔

اس وقت رکن اسمبلی سنجے سراوگی کو عوام کے غصہ کا شکار ہونا پڑا جب وہ ایک سڑک کی سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پہنچے

دراصل لوگوں کا غصہ اس لیے بے قابو ہو گیا، کیونکہ جس سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے رکن اسمبلی پہنچے تھے اس سڑک کا سنگ بنیاد اس سے پہلے بھی گزشتہ پارلیمانی انتخاب اور اسمبلی انتخاب کے وقت رکھی جاچکی تھی، لیکن سڑک تعمیر نہیں کی گئی، جس کے پیش نظر عوام میں ناراضگی تھی۔

وہیں اس موقع پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنگ بنیاد کے نام پر بی جے پی صرف ووٹ لینے کا کام کرتی ہے اور انتخاب جیتنے کے بعد خراب سڑک کو بنانے کی فکر نہیں کرتی۔

وہیں اس موقع پر رکن اسمبلی کو گھنٹوں سڑک کا سنگ بنیاد نہیں رکھنے دیا گیا، آخر میں رکن اسمبلی کے ذریعے دو دن کے اندر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے وعدہ پر لوگوں نے سنگ بنیاد رکھنے دیا، اور ماحول پر امن ہوا، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے جو وعدے کیے وہ پورے ہوتے ہیں یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details