اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: درد ناک حادثے میں ایک ہلاک - کیمور میں سڑک حادثہ

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے قومی شاہراہ پر ایک درد ناک واقعہ رونما ہوا۔ ٹرک کی زد میں بائک آ گئی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

کیمور: درد ناک حادثے میں ایک ہلاک
کیمور: درد ناک حادثے میں ایک ہلاک

By

Published : Feb 2, 2020, 8:36 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:43 PM IST

اس حادثہ کے بعد قریب تین گھنٹہ تک شاہراہ جام رہا۔ مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق 'درگاوتی تھانہ حلقہ کے بھوریاں گاؤں باشندہ کنال سنگھ اور شیوم سنگھ درگاوتی کسی کام سے شاہراہ سے جا رہے تھے تبھی دھنیچھا کے پاس پہنچتے ہی سامنے سے آرہی ٹرک نے ٹکر مار دی۔

کیمور: درد ناک حادثے میں ایک ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق 'حادثہ کافی دردناک تھا۔ موقع واردات پر ہی کنال سنگھ ناگونشی کی موت ہو گئی جبکہ شیوم سنگھ بری طرح زخمی ہو گئے۔ شیوم سنگھ مقامی درگاوتی پی ایچ سی میں زیر علاج ہیں۔

حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے شاہراہ کو جام کر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے سرکل افسر نے معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details