بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج ایک سڑک حادثے میں اسپیشل ٹاسک فورس کے ایک جوان کی موت ہوگئی۔ گیا ڈوبھی مین روڈ پر بی ایم پی کیمپ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
سڑک حادثے میں ایس ٹی ایف جوان ہلاک - بودھ گیا
گیا کے ٹیکونا فارم موڑ پر ٹرک اور بائک میں ٹکر ہوئی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائک پر سوار اسپیشل ٹاسک فورس کے جوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
سڑک حادثے میں ایس ٹی ایف جوان ہلاک
اطلاعات کے مطابق ایس ٹی ایف جوان کی بائک کو ٹرک والے نے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ جوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کردیا۔
حادثے کی خبر ملتے ہی بودھ گیا پولیس موقع پر پہنچی اور احتجاج کررہے لوگوں کو سمجھا کر جام ختم کرایا۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔