اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر جے ڈی صدر لالو یادو نے جموں کشمیر اور پی او کے مسئلہ پر امت شاہ پر حملہ بولا - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ

آر جے ڈی صدر لالو یادو نے جموں و کشمیر کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں جو بھی حملے ہو رہے ہیں اس کے ذمہ دار امت شاہ ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے پوری طرح متحد ہے۔ Lalu's attack on Shah

Lalu's attack on Shah
Lalu's attack on Shah

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:31 PM IST

پٹنہ: آر جے ڈی صدر لالو یادو نے امت شاہ پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی وہاں حملے مسلسل ہو رہے ہیں، حالات پہلے سے زیادہ خراب ہیں۔ دراصل بدھ کو لوک سبھا میں جموں و کشمیر (ترمیمی) بل 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2023 پر بحث کے دوران امت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وہاں سے علیحدگی پسندی ختم ہو گئی ہے اور دہشت گردی میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔

لالو یادو نے جموں کشمیر اور پی او کے مسئلہ پر امت شاہ پر حملہ بولا
  • امت شاہ نے کیا کہا تھا؟:

دراصل، بدھ کو ایوان میں خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا، "(سابق وزیر اعظم) پنڈت جواہر لال نہرو کے دور اقتدار میں لیے گئے فیصلوں سے دو بڑی غلطیاں ہوئیں، جس کا نتیجہ کشمیر تک پہنچا۔ بھارت کو کئی سالوں تک نقصان اٹھانا پڑا۔ پہلا جنگ بندی کا اعلان اس وقت کیا جب ہماری فوج جیت رہی تھی، سیز فائر نافذ کیا گیا، اگر تین دن بعد جنگ بندی ہوتی تو آج پی او کے بھارت کا حصہ ہوتا۔ دوسرا اپنا اندرونی مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے سے کچھ لوگ پریشان۔۔۔، لوک سبھا میں امت شاہ کی تقریر

  • انڈیا الائنس پر لالو نے کیا کہا؟:

انڈیا الائنس اور لوک سبھا الیکشن 2024 کی میٹنگ کے حوالے سے لالو یادو نے کہا کہ ہمارے اتحاد کی اگلی میٹنگ 17-18 دسمبر کو ہوگی، جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے بڑے لیڈر ملیں گے۔ مل کر بی جے پی کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ہم سب نے اپنی سطح پر تیاریاں کی ہیں۔ سب مل کر مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details