بہار میں مانسون جاری ہے۔ لگاتار بارش ہورہی ہے جس کا سیدھا اثر ندیوں پر پڑ رہا ہے۔ گنگا، بوڈھی، گھاگھرا، کوسی جیسی ندیوں کی آبی سطح میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے، جس سے سیلاب کے خطرے منڈلانے لگا ہے۔ مرکزی واٹر کمیشن نے کئی ندیوں کے گھاٹوں کے بارے میں جانکاری دی ہے۔
خطرے کے نشان سے باہر گنڈک
مرکزی واٹر کمیشن کے مطابق ڈمریا گھاٹ پر گنگا ندی خطرے کے نشان سے 41 سینٹی میٹر نیچے ہے۔ اس کی آبی سطح میں 13 سینٹی میٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔ بوڈھی گنڈک ندی میں آبی سطح 20 سنیٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔