اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کالج کے بورڈ سے اردو نام ہٹائے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار - gaya news in urdu

انوگرہ میموریل کالج کے پرنسپل کو بورڈ پر اردو عبارت پسند نہیں ہے۔ احتجاج و مظاہرے کے باوجود کالج کے پرنسپل اپنی ضد پر قائم ہیں۔ اس سلسلے میں محبانِ اردو نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

گیا: کالج کے بورڈ سے اردو نام ہٹائے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار
گیا: کالج کے بورڈ سے اردو نام ہٹائے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار

By

Published : Sep 11, 2021, 4:57 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں واقع انوگرہ میموریل کالج کے بورڈ سے اردو ہٹانے کا معاملہ اب طول پکڑنے لگا ہے۔ اس کو لیکر مسلسل احتجاج و مظاہرے کیے جارہے ہیں، باوجود کہ ابھی تک بورڈ پر اردو نہیں لکھی گئی ہے۔

گیا: کالج کے بورڈ سے اردو نام ہٹائے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار

اس سلسلے میں کلکٹریٹ میں واقع زبان سیل کی طرف سے بھی امتیازی رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور کالج کو لیٹر جاری کرکے وضاحت مانگنے کی بات کہی گئی تھی لیکن اس سے بھی کچھ فائدہ نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ اردو کے نام پر رفع دفع کرنے کی کوشش کی گئی۔

شیرگھاٹی کے معروف ڈاکٹر ایس رضاء اللہ نے اس حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ وہ اردو جس نے انقلاب برپا کیا اور ملک کی آزادی کی تحریک میں دوسری زبانوں کے برابر نہ صرف رہی بلکہ ایک سے بڑھ کر ایک نعرے دیے اور اس کے محبان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس زبان کے تعلق سے بڑی شخصیات، جن میں اردو داں اور غیر اردو داں دونوں شامل ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اردو محبت کی خالص زبان ہے اور اس کی مٹھاس سے دلوں کی دوری کم ہوتی ہے لیکن اب اس زبان پر فرقہ پرستوں کی بری نظر ہے گویا کہ ایسا کیا جارہا ہے جیسے کہ اردو کلمہ پڑھنے والی ہو۔

وہیں اس تعلق سے انجمن ترقی اردو شاخ شیرگھاٹی کے سکریٹری محمد علی نے کہا کہ کالج کی بدنامی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے معاملات سے کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ حکومت مسلسل لیٹر جاری کرکے اردو کے فروغ کیلئے ہدایت دیتی ہے تاہم اس مرتبہ بھی ہمیشہ کی طرح مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ بورڈ لگوانا تو دور، جہاں لگے ہوئے ہیں اس کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔ کالج کو بلاتاخیر بورڈ لگوانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: انوگرہ میموریل کالج کے بورڈ سے اردو نام ہٹائے جانے پر کالج کو نوٹس


وہیں پرنسپل کی ضد ہے کہ پہلے وہ یہ جانیں گے کہ اردو زبان میں کس نے بورڈ لگوایا ہے اور اگر اس کی ہدایت و خرچ کی کاپی مل بھی گئی تب وہ اس بات پر فکر کریں گے کہ بورڈ پر دوبارہ سے اردو لکھی جاسکتی ہے کہ نہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details