اس موقع پر ملک کے پہلے وزیر تعلیم مجاہد آزادی امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کو یاد کیا گیا۔
بھاگلپور کے مسلم اقلیتی ہاسٹل میں طلباء کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں امام الہند و مجاہد آزادی مولانا ابواکلام کی قربانیوں اور ملک و قوم کی تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔
اس موقع پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دے رہے اقلیتی ہاسٹل کے کوآرڈی نیٹرجناب نعیم نے مولانا ابولکلام آزاد کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں اگر اقلیتوں کے اسکول، کالجز و دیگرے ادارے چل رہے ہیں تو یہ ساری چیزیں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد انتھک کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ اس عبقری شخصیت کا مطالعہ کرے اور ان کو اپنا رول ماڈل بنائے۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شامل پروفیسر شاہد رضا جمال نے مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔
انہوں نے بھارت کو آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، یوجی سی اور اس طرح کے تعلیمی ادارے اور ڈھانچے تیار کروائے جس کی بنیاد پر آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔