اردو

urdu

Bihar’s Killer Heat Wave گیا میں شدید گرمی کے پیش نظر ریڈ الرٹ

By

Published : Apr 20, 2023, 1:06 PM IST

گیا میں گرمی کا گذشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 2017 کے بعد پہلی بار اپریل ماہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ احتیاط کے طور پر ہسپتالوں میں خصوصی وارڈ بنائے گئے ہیں۔

شدید گرمی
شدید گرمی

شدید گرمی

گیا:ریاست بہار کے ضلعگیا میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ ہسپتالوں میں انتظامات پہلے سے کرتے ہوئے بیڈ لگائے گئے ہیں۔ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں گیا ضلع انتظامیہ نے ہٹ ویو کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جتنی بار ہو سکے پانی پئیں اور کوشش یہی ہونی چاہیے کہ پانی خوب پیئں، سفر کے دوران بھی پانی ہمیشہ ساتھ رکھیں، گھر سے باہر نکلنے پر ہلکے رنگ کے ڈھیلے اور سوتی کپڑے ہی پہن کر دھوپ میں نکلیں، اور ساتھ ہی چشمے کا استعمال کریں، تھوڑا کھانا کھائیں، موسمی پھل، تربوز کھیرا وغیرہ کا استعمال کثرت سے کریں۔ گھر میں بنی لسسی، نمک چینی شربت مٹھا نیبو پانی اور آم رس پیئیں۔ کھانے میں کچا پیاز ستو، پودینہ سونف وغیرہ کو شامل کریں طبیعت ٹھیک نہ لگے یا چکرائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔


ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے اس حوالے سے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو کر دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور زیادہ درجہ حرارت میں بہت زیادہ گھومتے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ چائے کافی جیسے گرم اشیاء اور زردہ تمباکو وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ زیادہ پروٹین والے کھانے جیسے گوشت انڈا اور سوکھے میوے کا استعمال کم کریں گرمی اور تپش کی وجہ سے الٹی آنے پر بے ہوش ہوں تو اسے کچھ بھی کھانے پینے کو نہ دیں ۔بچوں کو بند گاڑیوں میں اکیلا نہ چھوڑیں۔

مزید پڑھیں:گیا: گرمی کی شدت، اسکولز میں تعطیل کی ہدایت

جس شخص کو لو لگے تو اسے چھاؤں میں لٹادیں اور اسکے جسم کے کپڑوں کو ڈھیلا کر دیں، جسم کو ٹھنڈے گیلے کپڑے سے پوچھیں یا ٹھنڈے پانی سے نہائیں درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے کولر پنکھا وغیرہ کا استعمال کریں اس کی گردن پر گیلے کپڑے بار بار رکھیں۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے کہاکہ انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی طرف سے تمام تر انتظامات بچاوٴ اور راحت کے لیے پر عزم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی آئندہ پانچ دنوں تک درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوگا اس وجہ سے سبھی احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں اور باشندوں سے اپیل کی گئی ہے سوشل میڈیا سمیت دوسرے ذرائع سے تشہیر کرائی جارہی ہے اس مقصد لوگ بغیر کسی ضروری کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details