اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان رام چندر پاسوان کا انتقال - رکن پارلیمان

لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمان اور رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی رام چندر پاسوان کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

رام ولاس پاسوان کے بھائی کا انتقال

By

Published : Jul 21, 2019, 3:18 PM IST

گذشتہ دنوں انہیں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جس کے بعد سے انکی حالت نازک بنی ہوئی تھی۔

رام ولاس پاسوان کے بھائی کا انتقال


واضح رہے کہ رام چندر چوتھی مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔2019 لوک سبھا انتخاب میں وہ دوسری بار بہار کے سمستی پور حلقہ سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔

وہ اپنے تینوں بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔
رام چندر کے بھتیجے چراغ پاسوان نے ٹوئیٹ کیا کہ آپ سبھی کو افسوس کے ساتھ بتایا جارہا کہ میرے چاچا شری رام چندر پاسوان نہیں رہے۔آج ایک بج کر 24 منٹ پر رام منوہر لوہیا اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details