ریاستی بہار کے ضلع گیا کے علاقے شیرگھاٹی سے تعلق رکھنے والے ایم اے پولٹیکل سائنس کے طالب علم عابد امام شیرگھاٹی ایکتا منچ کے بینر تلے متعدد فلاحی کام انجام دیتے ہیں اس سلسلے میں ان کا سب سے اہم کام خون کا عطیہ ہے۔
عابد امام نے اس کام کی ابتدا تب کی تھی جب چند برس قبل گیا سے شیرگھاٹی واپسی کے وقت ایک سڑک حادثے نے ان کی زندگی تبدیل کردی اور انہوں نے نہ صرف خود بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔