راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'تیجسوی یادو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات'۔
راہل نے تیجسوی یادو کو سالگرہ کی مبارکباد دی - بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار میں عظیم اتحاد کی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی ہے۔
راہل نے تیجسوی یادو کو سالگرہ کی مبارکباد دی
وہیں تیجسوی یادو نے بھی راہل گانھی کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیے جانے کے بعد ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 'شکریہ عزات مآب راہل جی'۔
تیجسوی یادو اس وقت سرخیوں میں آئے جب بہار قانون ساز اسمبلی کے ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد کو اکثریت دی ہے، تیجسوی یادو عظیم اتحاد کے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار ہیں اور آج ان کی 31 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، جس کی راہل گاندھی مبارکباد دی ہے، بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج منگل کو آئیں گے۔