حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود آج بھی عام لوگوں تک سرکاری خدمات نھیں پہونچ رہی ہیں۔
غریبوں کے لئے تیار کی گئی اسکیمات سے بھی اکثر مالدار لوگ ہی مستفید ہوتے ہیں۔
'سرکاری افسران سے عوام پریشان' سرکاری دفاتر میں کمزرو اور غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نھیں، یہاں ہمیشہ لوگوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔
دربھنگہ کے منی گاچھی تحصیل کے آرٹی پی ایس(رائٹ ٹو پبلک سروسز) دفتر انتہائی بد حالی کا شکار ہے، یہاں افسران تو موجود ہیں، تاہم لوگ تیز دھوپ میں سخت گرمی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
آرٹی پی ایس اسٹاف علی نے بتایا کہ انہیں ایک آدمی کا درخواست لینے میں دو منٹ کا وقفہ لگتا ہے لیکن آج بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
منی گاچھی انچل کے سرکل آفیسر رویندر چوپال نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آج تھوڑی دشواری ہوئی ہے، لیکن جب نئی عمارت تیار ہو جائےگی تو عوام کو بالکل پریشانی نہیں ہوگی-
قطار میں کھڑی زرینہ خاتون نے بتایا کہ وہ صبح سات بجے ہی بلاک پہونچ گئی تھی کہ کام جلدی ہو جائے گا مگر کوئی افسر انکی بات سننے پر آمادہ نھیں ہے۔