اردو

urdu

ETV Bharat / state

متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بھاگلپور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

ملک بھر میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آج بہار کے بھاگلپور میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Protest against NRC and CAA in Bhagalpur
متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بھاگلپور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Dec 23, 2019, 8:50 PM IST

احتجاجی مظاہرہ میں تقریباً ایک لاکھ لوگ موجود تھے اور اس پرامن احتجاجی جلوس میں سبھی لوگ اپنے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لہرا رہے تھے۔

متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بھاگلپور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے آئین کے تحفظ کا پیغام دینے والے بیانرس ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔ شاہنگی میدان میں منعقد ہوئے مظاہرہ میں مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے خطاب کیا۔

جمعیت علمائے ہند کے مولانا عطاو الرحمن، مولانا اسجد ناظری، درگاہ شہبازیہ کے جانشین پیر شاہ، دمڑیا کے جانشین اور کانگریس کے ضلع صدر مولانا سجاد، سماجی کارکن رینکو یادو، بھیم آرمی کے ضلع صدر سی پی ایم، سی پی آئی کے نمائندوں نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے متنازعہ شہریت قانون کو غیرآئینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندو یا مسلمان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کا تحفظ ضروری ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details