اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Mob Lynching بیلاگنج تشدد کے خلاف انصاف منچ کے نوجوانوں کا مظاہرہ

ضلع گیا میں آج نوجوانوں نے ہجومی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہاں گاندھی میدان سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچی اور یہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراو کیا۔ہجومی تشدد کو انجام دینے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل رسید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیلاگنج تشدد معاملے پر انصاف منچ کے نوجوانوں کا مظاہرہ
بیلاگنج تشدد معاملے پر انصاف منچ کے نوجوانوں کا مظاہرہ

By

Published : Mar 4, 2023, 8:20 PM IST

بیلاگنج تشدد معاملے پر انصاف منچ کے نوجوانوں کا مظاہرہ

گیا: ریاست بہار کے گیا میں آج انصاف منچ کی جانب سے بیلاگنج ہجومی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اس مظاہرہ میں سینکڑوں نوجوان شامل تھے ۔جنہوں نے پولیس کی کارکردگی اور بیلاگنج ڈیہا تشدد معاملے پر اب تک پولیس کی کاروائی میں گرفتاری نہیں ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ احتجاجی مارچ مقامی ٹاور چوک پر پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران بائیں بازو جماعت کے رہنما طارق انور نے کہاکہ بہار میں موب لنچنگ کے واقعات میں اضافے ہوئے ہیں جس میں دونوں طبقے کے لوگ شکار ہورہے ہیں۔ ضلع گیا میں چوری کا الزام لگاکر قتل کرنے کے معاملے کی روایت شروع کی جارہی ہے ۔بیلاگنج تھانہ کے ڈیہا پپرا گاوں سے پہلے بتھانی بلاک کے علاقے میں بھی ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں بڑھتے معاملے کے باوجود حکومت کی خاموشی ایک بڑے احتجاج اور ہنگامہ کو دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی خاص کر ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی کے بیان پر بھی سوال کھڑا کرتے کہاکہ ایس ایس پی کس بناء ہجومی تشدد کے شکار نوجوانوں کو مجرم اور مجرمانہ واقعہ انجام دینے پہچنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ ابھی ایس آئی آٹی کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے جانچ مکمل نہیں ہوئی ہے۔ محمد بابر پر کون سا مقدمہ درج ہے ؟ پولیس ملزموں کو بچانے کے لئے یہ سب باتوں کا ذکر کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ حکومت ہجومی تشدد کے خلاف بل پیش کرکے خصوصی قانون بنائے۔ ساتھ ہی محمد بابر کے لواحقین کو بیس لاکھ روپے معاوضہ دے۔ ملزموں کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے سزادلانے کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM MLA Akhtarul Iman اختر الایمان نے بہار اسمبلی میں گیا ہجومی تشدد معاملہ اٹھایا

واضح رہے کہ گزشتہ 22 فروری کی رات کو بیلاگنج تھانہ حلقہ کے کوری سرائے گاوں کے رہنے والے محمد بابر محمد ساجد اور محمد رکن پر ڈیہا گاوں کے لوگوں نے چوری کا الزام لگا کر بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ہجومی تشدد میں محمد بابر کی موت ہوگئی تھی جبکہ محمدساجد اور محمد رکن الدین ابھی پٹنہ میں زیر علاج ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details