اس احتجاج میں خاص طور پر نوجوان بچے اور بچیاں بڑی تعداد میں شامل ہوئیں، جن کا کہنا تھا کہ ہمیں روزگار چاہئے لیکن روزگار نہ دے کر مودی حکومت ہندو مسلم کر رہی ہے، لیکن عوام بھی اب حکومت کی سازش سمجھ چکی ہے۔
بھاگلپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج - انسانی زنجیر بنا کر لوگوں نے سی اےاے، این آر سی، اور این ہی آر کے خلاف احتجاج کیا۔
بھاگلپورمیں درجنوں کیلو میٹر تک انسانی زنجیر بنا کر لوگوں نے سی اے اے، این آر سی، اور این ہی آر کے خلاف احتجاج کیا۔
بھاگلپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج
وہیں اس احتجاج میں حصہ لینے والے سماجی کارکنان کا کہا تھا کہ حکومت بھلے ہی اس متنازعہ قانون کو واپس نہ لینے پر اٹل ہو،مگر احتجاجیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ یہ ان کے ملک کی آئین کا مسئلہ ہے، اس لئے حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
بھاگلپور میں اسٹیشن چوک سے لے کر ناتھ نگر، اکبرنگر، تلکا مانجھی چوک کے علاوہ کئی جگہ درجنوں کیلو میٹرانسانی زنجیر بنائی گئی تھی، تاکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر زور احتجاج درج کرایا جا سکے ۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 10:18 AM IST