اردو

urdu

ETV Bharat / state

آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان تباہ - آگ زنی

ریاست بہار کے ضلع سپول میں راگھوپور تھانہ علاقہ کے راگھوپور بازار میں بجرنگ بلی چوک کے نزدیک آج ایک گودام میں آگ لگنے سے لگ بھگ 60 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔

آگ لگنے سے 60 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاک

By

Published : Jun 18, 2019, 10:19 PM IST

پولیس نے بتایا ہے کہ سہرسہ کی ایک پرائیوٹ کمپنی کے مالک ہری نارائن چودھری کے گودام میں آج دو پہر اچانک آگ لگ گئی ۔
آگ کے شعلے اتنے تیز تھے کہ پورا گودام اور اس میں 60 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاک ہو گیا ۔ موقع پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایاجا سکا ہے ۔
آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details