اردو

urdu

عالمی یوم خواتین پر ویمنس کالج کی طالبات نے دکھائے اپنے ہنر

By

Published : Mar 9, 2021, 9:39 AM IST

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاست بہار کے بھاگلپور کے معروف ادارہ سندروتی مہیلا کالج میں بھی رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے گئے۔ جس میں طالبات نے اپنے ہنر سے لڑکیوں اورعورتوں کے جذبات کا اظہار کیا۔

programme held in sunderwati mahila college on international women's day in bhagalpur
عالمی یوم خواتین پر ویمنس کالج کی طالبات نے دکھائے اپنے ہنر

نیہا کماری کی ٹیم نے بہترین انداز میں کویتا سنائی جسے وہاں موجود سامعین نے خوب پسند کیا۔ اس کےعلاوہ ریشمی اور اس کی سہیلیوں نے معاشرے میں خواتین کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسے اداکاری کے ذریعہ پیش کرنے کی کوشش کی۔

دیکھیں ویڈیو

یہاں جمع خواتین کا ماننا تھا کہ عورتوں کے تئیں سماج کا نظریہ بدلا ہے لیکن اب بھی خواتین کے تعلق سے ایک خاص طبقہ میں اتنی بہتری نہیں آئی ہے جتنا کہ آنا چاہئے۔

وہیں لڑکیوں کا ماننا ہے کہ گھر میں بھلے ہی لڑکوں اور لڑکیوں میں امتیازی سلوک نہ برتا جاتا ہو لیکن کچھ لوگ اب بھی ایسے ضرور ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم و ترقی میں حائل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

لہذا انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تعلیم اور ترقی کے شعبہ میں آگے بڑھنے کا جتنا حق لڑکوں کو ہے اتنا ہی لڑکیوں کو بھی ہے۔

مزید پڑھیں:

'تعلیم سے ہی خواتین کو بااختیار بنانا ممکن'

یوم خواتین پر لڑکیوں اور عورتوں سے بات چیت کی بنیاد پر اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں تفریق میں کمی تو ضرور آئی ہے اور کافی حد تک سماج کا نظریہ بھی بدلا ہے لیکن اس میں مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details